صدرِ مملکت سے سینیٹر فیصل واوڈا کی ملاقات، سندھ کے اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماامتیاز شیخ کی بھی ملاقات ہوئی جس میں سندھ سے متعلق امور زیرِ غور آئے


ویب ڈیسک February 10, 2026

صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے سینیٹر فیصل واوڈا نے اہم ملاقات کی ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت سے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماامتیاز شیخ کی بھی ملاقات ہوئی جس میں سندھ سے متعلق امور زیرِ غور آئے۔

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اورسینیٹر فیصل واوڈا بھی ملاقات میں شریک تھے، ملاقاتوں میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

https://x.com/MediaCellPPP/status/2020913226452717939

 

اس کے علاوہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ انڈیا ہمارے ہاتھوں بہت ذلیل و خوار ہوا ہے، اور اب مزید ذلیل ہوگا! اس وقت پوری قوم کے اکٹھے ہونے کا وقت ہے۔ پہلے بھی ہم نے جنگ جیتی ہے اور ساری قوم ساتھ تھی۔

 

 

 

مقبول خبریں