بانی پی ٹی آئی ودیگر کیخلاف فارن فنڈنگ کیس میں چالان کا لیگل پراسس مکمل

عدالت نے پراسکیوشن کی استدعا پر  پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی


ویب ڈیسک February 10, 2026

اسلام آباد:

بانی پی ٹی آئی ودیگر کیخلاف فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے چالان کا لیگل پراسس مکمل کرلیا۔

بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں جج عبدالغفور کاکڑ نے کیس پر سماعت کی، اسپیشل پراسیکیوٹر واثق ملک عدالت میں پیش ہوئے۔

پراسکیوٹر واثق ملک نے کہا کہ ایک دو روز میں چالان عدالت میں جمع ہو جائے گا۔ کراچی میں ڈائریکشن کیسز میں پیش ہونا ہے اسکے بعد عدالت کیس رکھ لے۔

عدالت نے پراسکیوشن کی استدعا پر  پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی۔

مقبول خبریں