وفاقی حکومت رمضان پیکج کا اعلان آج کرے گی۔
زرائع کے مطابق رمضان پیکیج کے اعلان کے لیے تقریب مقرر کی جائے گی، وزیراعظم شہباز شریف رمضان پیکج کا اعلان کرے گے۔
ذرائع کے مطابق رمضان پیکیج تقریب وزیراعظم ہاوس میں منعقد ہو گی۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکج کے تحت 13 ہزار روپے وظیفہ منظور کیا ہے اور کم آمدنی والے خاندانوں کی مدد کے لیے اس پروگرام کو مزید 17 لاکھ خاندانوں تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔