نیٹ میٹرنگ کا خاتمہ عوام دشمن ہے جس کا مقصد آئی پی پیز مافیا کو بچانا ہے، حافظ نعیم

پاور سیکٹر میں حکومت کی تمام پالیسیاں ناکام ہوچکی ہیں اور اب اس کا سارا بوجھ عوام پر منتقل کیا جا رہا ہے، امیر جماعت


ویب ڈیسک February 10, 2026

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے نیٹ میٹرنگ کے خاتمے کو عوام دشمن فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد آئی پی یپز مافیا کو بچانا اور عوام سے سستی بجلی کا حق چھیننا ہے۔

حافظ نعیم نے سماجی رابطے کی سائٹ پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ نیٹ میٹرنگ کا خاتمہ عوام دشمن فیصلہ ہے، یہ واضح معاشی دہشت گردی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت نے عوام کو دھوکا دیا ہے، جس کا مقصد  IPPs مافیا کو بچانا اور عوام سے سستی بجلی کا حق چھیننا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اب سولر صارفین اپنی پیدا کردہ بجلی سستے داموں فروخت کریں گے جبکہ اپنی ضرورت کی یہی بجلی مہنگے ٹیرف پر خریدنی پڑے گی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاور سیکٹر میں حکومت کی تمام پالیسیاں ناکام ہوچکی ہیں اور اب اس کا سارا بوجھ عوام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ہم حکومت اور نیپرا کے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ایکس پر بیان۔

مقبول خبریں