فلم دنگل کیلئے وزن بڑھانے کے باعث خوفناک بیماری کا سامنا کیا، فاطمہ ثنا کا انکشاف

ایک وقت ایسا آیا جب میں دو دو گھنٹے تک مسلسل کھاتی رہتی تھی پھر الٹی کردیتی، اداکارہ


ویب ڈیسک February 11, 2026

بھارتی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ فلم دنگل میں کردار کیلئے وزن بڑھانے کے بعد انہیں خوفناک بیماری کا سامنا کرنا پڑا۔

اداکارہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ فلم دنگل کے لیے وہ روزانہ 2,500 سے 3,000 کیلوریز لیتی تھیں، جب شوٹنگ ختم ہوئی تو انہوں نے ورزش چھوڑ دی مگر کھانے کی عادی رہ گئیں جس سے ان کا تعلق خوراک کے ساتھ بے حد الجھ گیا اور وہ کھانے کی بیماری ’بلومیا‘ کا شکار ہوگئیں۔

فاطمہ نے بتایا کہ ایک وقت ایسا آیا جب وہ دو دو گھنٹے تک مسلسل کھاتی رہتی تھیں اور بعد میں خود کو قے کرنے پر مجبور کردیتی تھیں تاکہ کیلوریز جسم میں جمع نہ ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے خود پر کوئی کنٹرول نہیں رہا تھا، کبھی میں بہت زیادہ کھاتی تو کبھی خود کو کھانے سے بالکل روک دیتی۔

اداکارہ کے مطابق وہ شدید ذہنی دباؤ اور احساسِ جرم کا شکار رہیں اور انہیں کافی وقت لگا یہ سمجھنے میں کہ مسئلہ صرف کھانے کا نہیں بلکہ ذہنی صحت کا بھی ہے۔

فاطمہ ثنا شیخ کا کہنا ہے کہ اب وہ اپنی صحت کے حوالے سے زیادہ محتاط ہیں اور متوازن طرزِ زندگی اپنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مقبول خبریں