کراچی میں 10 سالہ طالبہ آوارہ کتوں کے حملے میں زخمی

علاقہ مکینوں کاکہنا ہے کہ علاقے میں آوارہ کتوں کی بہتات ہے


ویب ڈیسک February 12, 2026

لیاقت آباد میں آوارہ کتوں نے اسکول جانے والی 10 سالہ طالبہ پرحملہ کرکے اسے زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسکول کے اساتذہ نے طالبہ کی مدد کی اور آورہ کتوں کو بھگایا.

طالبہ کوفوری طورپرقریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طالبہ کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد گھرروانہ کردیا گا.

علاقہ مکینوں کاکہنا ہے کہ علاقے میں آوارہ کتوں کی بہتات ہے. اسکول جانے والے بچے بھی آورہ کتوں سے غیرمحفوظ ہیں.

علاقہ مکینوں نے میئرکراچی سے مطالبہ کیا ہے کہ آورہ کتوں کے خاتمے کے لیے فوری اورسنجیدہ اقدامات کریں۔

مقبول خبریں