گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے 17 ویں بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا شاندار انعقاد

450 جوانوں نے کامیابی کے ساتھ تربیت مکمل کرلی


ویب ڈیسک February 13, 2026

گلگت:

گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے 17 ویں بیچ کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی جس میں کل 450 جوانوں نے کامیابی کے ساتھ تربیت مکمل کی۔

 تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریاز (ایف سی این اے) تھے جنہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں کو مبارکباد دی اور ان کی محنت و لگن کو سراہا۔

اپنے خطاب میں مہمانِ خصوصی نے کہا کہ گلگت بلتستان اسکاؤٹس جی بی کے بہادر محافظ ہیں جو ہر لمحہ مادرِ وطن کے دفاع کے لیے تیار رہتے ہیں۔

 تقریب کے آخر میں مہمانِ خصوصی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے  جوانوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

https://img.express.pk/media/videos/gilgit.mp4

مقبول خبریں