ملیر میں سونار کی دکان میں بڑی چوری، آدھا کلو سے زائد سونا غائب

واردات رات کے کسی پہر انجام دی گئی


ویب ڈیسک February 13, 2026

کراچی میں ملیر سٹی گانچی مارکیٹ میں سنار کی دکان میں چوری کی بڑی واردات ہوئی ہے جس میں نامعلوم ملزمان سونار کی دکان کے تالے توڑ کر  تجوری لے اڑے۔ 

تفصیلات کے مطابق تجوری میں آدھا کلو سے زائد سونا اور پانچ لاکھ روپے نقد موجود تھے۔  چوری کیے جانے والے سونے کی مالیت تقریبا پونے تین کروڑ روپے ہے۔

واردات رات کے کسی پہر انجام دی گئی۔ صبح سونار کی دکان کے مالک اقبال نے واردات سے متعلق پولیس کو اطلاع دی۔

کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کے شواہد اکٹھا کرلیے گئے۔ پولیس نے مارکیٹ کےتین چوکیداروں کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔

مقبول خبریں