چین میں سڑک اچانک دھنسنے سے بڑا گڑھا بن گیا، خوفناک ویڈیو وائرل

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی


ویب ڈیسک February 13, 2026

چین کے شہر شنگھائی میں سڑک اچانک دھنسنے سے بڑا گڑھا بن گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ منہانگ ضلع میں کیکسن روڈ اور لیان روڈ کے چوراہے پر پیش آیا۔

12 فروری کو میٹرو کی تعمیراتی سائٹ پر پائپ لائن لیک ہونے کے باعث سڑک اچانک بیٹھ گئی اور ایک گہرا سنک ہول بن گیا جس نے قریب موجود اشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

رپورٹس کے مطابق واقعے کے فوراً بعد میونسپل حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر صفائی اور مرمت کا کام شروع کر دیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی سی سی ٹی وی ویڈیو میں سڑک کو اچانک دھنس کر گڑھے میں تبدیل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، جس پر صارفین کی جانب سے حیرت اور تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں