زائرین کو سہولتوں کی فراہمی، محسن نقوی سے شامی وفد کی ملاقات

ملاقات میں زائرین کو سہولتوں کی فراہمی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔


ویب ڈیسک February 14, 2026

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے شام سے آئے ہوئے وفد اور حضرت بی بی زینبؓ کے مزار کے متولی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں زائرین کو سہولتوں کی فراہمی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں مہیا کرنے کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ حضرت بی بی زینبؓ امتِ مسلمہ کے دلوں میں خاص مقام رکھتی ہیں اور لاکھوں پاکستانی ہر سال زیارات کے لیے شام جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ انتظامات کے ذریعے زائرین کے لیے مزید آسانیاں پیدا کی جا سکتی ہیں۔

شامی وفد کی جانب سے وزیر داخلہ محسن نقوی کو دورۂ شام کی دعوت بھی دی گئی۔ وفد میں ڈاکٹر معاذن ہانی، ڈاکٹر عظمت حسین اور پروفیسر نور زیدی شامل تھیں۔

مقبول خبریں