ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 24 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
احمد آباد میں کھلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں جنوبی افریقا نے 176 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔
پروٹیز کی جانب سے کپتان ایڈن مارکرم نے 86 رنز کی شاندار ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی۔ ڈیوڈ ملر 24 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔
دیگر بلے بازوں میں رائن رکلٹن 21، ڈیوالڈ بریوس 21 اور کوئنٹن ڈی کاک 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کیویز کی جانب سے جیمز نیشم، رچن رویندرا اور لوکی فرگوسن نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل جنوبی افریقا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔
کیویز کی جانب سے مارک چیپمین 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ڈیرل مچل 32، فِن ایلن 31، رچن رویندرا 13، ٹِم سائفرٹ 13، کپتان مچل سینٹنر 4 اور گلین فلپس 1 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
جیمز نیشم 23 اور میٹ ہینری 9 رنز بناکر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
پروٹیز کی جانب سے مارکو جینسن نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کیشو مہاراج ، لنگی اینگیڈی اور کوربن بوش نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔