فرنٹیئر کور کےپی نارتھ کے زیر اہتمام مالم جبہ میں سوات سنو فیسٹیول 2026 کا انعقاد

نمایاں کارکردگی پر کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا


ویب ڈیسک February 15, 2026

فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام مالم جبہ میں سوات سنو فیسٹیول 2026 کا انعقاد کیا گیا۔

تصیلات کے مطابق فرنٹیئرکور سکیورٹی فرائض کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بھی کوشاں ہے۔

فیسٹیول کے مہمانِ خصوصی کور کمانڈر پشاور جبکہ سول حکام اور عوام کی بڑی تعداد نے بھی شریک کی۔ سنو فیسٹیول میں اسکینگ، رسہ کشی سمیت 20 کھیلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوانوں نے بھرپور حصہ لیا۔

سوات کی عوام نے سنو فیسٹیول کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا کہ ایسے ایونٹس سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔

نمایاں کارکردگی پر کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا جبکہ شرکاء نے فیسٹیول کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

مقبول خبریں