پاکستانی اے آئی اسٹارٹ اپ کی امریکی کمپنی کو کامیاب فروخت

پاکستان کے ابھرتے ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کو عالمی سرمایہ کاری اور شراکت داری کی بھرپور توجہ حاصل ہو رہی ہے


ویب ڈیسک February 15, 2026

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کے ابھرتے ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کو عالمی سرمایہ کاری اور شراکت داری کی بھرپور توجہ حاصل ہو رہی ہے۔

پاکستانی ٹیکنالوجی شعبہ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ امریکی ٹیک فرم نے پاکستانی اے آئی اسٹارٹ اپ "ورچوئنز "کو  لاکھوں ڈالر مالیت  کےمعاہدے کے تحت خرید لیا۔

یہ کامیاب معاہدہ پاکستان کی ٹیکنالوجی صلاحیتوں اور اے آئی شعبے میں تیزی سے ابھرتی جدت کا عکاس ہے۔

ورچوئنز اے آئی کے بانی راحیل احمد کے مطابق یہ خریداری واضح ثبوت ہے کہ پاکستانی اے آئی ٹیلنٹ عالمی معیار کی ٹیکنالوجی تخلیق کر کے عالمی ٹیک کمپنیوں میں قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔

بین الاقوامی کمپنیوں کی بڑھتی دلچسپی پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل اور تکنیکی استعداد پر مضبوط اعتماد کا مظہر ہے۔

ایس آئی ایف سی کےجامع اصلاحاتی اقدامات کی بدولت پاکستان کا ٹیکنالوجی شعبہ عالمی جدت اور سرمایہ کاری میں نمایاں مقام حاصل کر رہا ہے۔

مقبول خبریں