ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت کی ہٹ دھرمی، کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا

اک بھارت میچ میں ہینڈ شیک نےکرنےکا فیصلہ بھارتی ٹیم کی جانب سے کیا گیا ہے


ویب ڈیسک February 15, 2026

بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے جب کہ ایشیاکپ کےبعد ورلڈکپ میں بھی کھیل کی اسپرٹ کے منافی سوچ کے تحت آج کے میچ میں بھی بھارت کے کپان نے پاکستان کے کپتان کے ساتھ ہاتھ نہیں ملایا۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے سب سے بڑے مقابلے میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، اس موقع پر  پاکستان اور بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا۔

ذرائع کے مطابق پاک بھارت میچ میں ہینڈ شیک نہ کرنے کا فیصلہ بھارتی ٹیم کی جانب سے کیا گیا، کرکٹ حلقوں میں افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ایشیاکپ میں روایتی حریف تین بار مد مقابل آئے تھے، تینوں بار بھارتی کپتان نے ہاتھ نہیں ملایا تھا، میچ کے بعد ٹیم بھی ڈریسنگ روم میں چلی گئی تھی۔

بھارت کے سابق مایہ ناز کرکٹر اور کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے بھی پاکستانی کھلاڑیوں سے ہینڈ شیک نہ کرنے کے بی سی سی آئی کے فیصلے کو احمقانہ قرار دیا۔

سنجے منجریکر نے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا بھارت نے جو "ہاتھ نہ ملانے" والی حرکت شروع کی ہے یہ بڑی احمقانہ ہے، یہ ہمارے جیسے ملک کے شایانِ شان نہیں ہے۔

 

مقبول خبریں