پاک بھارت میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا ہینڈ شیک نہ ہونے کا امکان

اک بھارت میچ میں ہینڈ شیک نےکرنےکا فیصلہ بھارتی ٹیم کی جانب سے کیا گیا ہے


ویب ڈیسک February 15, 2026

بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے جب کہ ایشیاکپ کےبعد ورلڈکپ میں بھی کھیل کی اسپرٹ کے منافی سوچ کے تحت آج کے میچ میں بھی بھارت کے کھلاڑیوں کا ہینڈ شیک نہ کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کےمطابق پاک بھارت میچ میں ہینڈ شیک نےکرنےکا فیصلہ بھارتی ٹیم کی جانب سے کیا گیا ہے،کرکٹ حلقوں میں افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے،کہاگیا ہےکہ ہینڈ شیک نہ ہونے سےکرکٹ کی ساخت متاثر ہورہے ہیں۔

گزشتہ روزہینڈ شیک کے سوال پربھارتی کپتان کاکہناتھاکہ ہینڈ شیک کےلیے 24 گھنٹے انتظارکرلو، اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، اچھی کرکٹ کھیلیں گے،ہینڈ شیک کاسسپنس کل ختم کردیں گے 24 گھنٹے رک جائیں، ہینڈ شیک کا انتظار کرو ، ابھی کھانا کھائیں سو جائیں کل دیکھیں کہ کیا ہوتا  ہے۔

ایشیاکپ میں روایتی حریف تین بار مد مقابل آئے تھے، تینوں بار بھارتی کپتان نے ہاتھ نہیں ملایا تھا، میچ کے بعد ٹیم بھی ڈریسنگ روم میں چلی گئی تھی۔

بھارت کے سابق مایہ ناز کرکٹر اور کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے بھی پاکستانی کھلاڑیوں سے ہینڈ شیک نہ کرنے کے بی سی سی آئی کے فیصلے کو احمقانہ قرار دیا۔

سنجے منجریکر نے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا بھارت نے جو "ہاتھ نہ ملانے" والی حرکت شروع کی ہے یہ بڑی احمقانہ ہے، یہ ہمارے جیسے ملک کے شایانِ شان نہیں ہے۔

 

مقبول خبریں