تہذیب یافتہ لوگ ہاتھ نہ ملانے پر برا مناتے ہیں چاہے پاکستانی ہو یا بھارتی، عامر سہیل

بھارت سے میچ کے بائیکاٹ کی دھمکی پاکستان کا احسن اقدام تھا اس سے دوسرے بورڈز کو بھی اپنا حق مانگنے کی ہمت ملے گی


ویب ڈیسک February 15, 2026

لاہور:

سابق کرکٹر عامر سہیل نے کہا کہ چاہے پاکستانی ہوں یا بھارتی! تہذیب یافتہ لوگ ہاتھ نہ ملانے پر برا مناتے ہیں، بھارت سے میچ کے بائیکاٹ کی دھمکی پاکستان کا احسن اقدام تھا اس سے دوسرے بورڈز کو بھی اپنا حق مانگنے کی ہمت ملے گی۔

یہ بات انہوں نے ایکسپریس نیوز کے مطابق جوش جگادے میں کہی۔ ان کے ساتھ کرکٹر سلمان بٹ بھی موجود تھے۔

عامر سہیل نے کہا کہ تہذیب یافتہ لوگ چاہے پاکستان میں ہوں یا بھارت میں ، ہاتھ نہ ملانے کے اس عمل کا انہوں نے برا منایا ہوگا، اس طرح کی حرکتیں کرنے کا مقصد اپنے آپ کو ظاہر کرنا ہے کہ آپ کیا ہیں؟ آپ اپنے کلچر کی نمائندگی کرتے ہیں۔

پاکستان کے بائیکاٹ کی دھمکی کے اقدام کو سراہتے ہوئے عام سہیل نے کہا کہ اس اقدام سے دوسرے کرکٹ بورڈز کو حوصلہ ملے گا، اگر کوئی غلط بات ہوگی تو وہ بھی فائٹ کریں گے، پہلے یہ سارے بورڈز دبے ہوئے تھے مگر پاکستان نے اب یہ اقدام اٹھا کر دراصل سب کی قیادت کی ہے، آئندہ دوسرے کرکٹ بورڈ بھی اپنا حق مانگیں گے، آئی سی سی میں اب آپ کو تبدیلی نظر آئے گی۔

مقبول خبریں