نیو دہلی:
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا 28 واں گروپ میچ یو اے ای اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔
دہلی میں کھیلے جارہے میچ میں یو اے ای نے افغانستان کو جیت کیلئے 161 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی بیٹنگ جاری ہے۔
یو اے ای کی طرف سے شعیب خان 68 اور علیشان شرافو 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
افغانستان کی طرف سے عظمت اللہ عمر زئی نے 4 ، مجیب الرحمان نے 2 اور راشد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں افغانستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، دونوں ٹیمیں گروپ ڈی میں شامل ہیں۔
رواں ٹورنامنٹ میں یو اے ای کی ٹیم دو میچز کھیل چکی ہے جس میں ایک میں شکست اور دوسرے میں فتح حاصل ہوئی جبکہ افغانستان کو اپنے دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔