کراچی ائیرپورٹ پر غیرقانونی طور بیرون ملک جانے والے مسافر گرفتار 

مسافر سے ایجنٹ نے جنوبی کوریا پہچانے کے 28 لاکھ روپے میں ڈیل کی


ویب ڈیسک February 16, 2026

جعلی دستاویزات پر غیرقانونی طور بیرون ملک جانے کی کوشش میں کراچی ائیرپورٹ پر  مسافر گرفتار کرلیے گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق جعلی دستاویزات پر کراچی سے تھائی لینڈ جانے والے مسافر واجد علی کو ایف آئی اے امیگریشن نے آف لوڈ کردیا۔

مسافر سے ایجنٹ نے جنوبی کوریا پہچانے کے 28 لاکھ روپے میں ڈیل کی۔ ایجنٹ کو ابتدائی طور تین لاکھ روپے ادا کیے۔

مسافر نے ایجنٹ سے غیرقانونی طور جعلی دستاویزات پر پہلے تھائی لینڈ اور تھائی لینڈ سے جنوبی کوریا پہنچانے کی ڈیل کی۔ مسافر واجد علی کو 14 فروری کو ہوٹل بکنگ نہ ہونے پر واپس بھیجا گیا تھا۔

مسافر واجد علی کا تعلق کراچی سے ہے۔ واجد علی کو آف لوڈ کرکے حراست میں لیکر مزید قانونی کارروائی کے لیے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل بھیج دیا ہے۔

مقبول خبریں