خریدار کنسورشیم نے پی آئی اے کے تمام شعبہ جات کے حکام سے تفصیلات طلب کر لیں

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کے بعد کی صورتحال کے معاملے پر تمام شعبہ جات کا آڈٹ شروع کر دیا گیا


ویب ڈیسک February 16, 2026

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کے بعد کی صورتحال کے معاملے پر پی آئی اے کے تمام شعبہ جات کا آڈٹ شروع کر دیا گیا ہے۔

خریدار کنسورشیم نے پی آئی اے کے تمام شعبہ جات کے حکام سے تفصیلات طلب کر لیں، آڈٹ میں تمام شعبوں میں کام کرنے والے پی آئی اے ملازمین کی تعداد اور بجٹ اخراجات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پی آئی اے کے خریدار گروپ کو ایچ آر، پسنجر ہینڈلنگ، انجینئرز، پائلٹس، مارکیٹنگ، میڈیکل، فلائٹ آپریشن شعبہ سمیت تمام شعبہ جات کے حکام پریزینٹیشن دیں گے۔

ذرائع نے کہا کہ پی آئی اے میں ایک ہی خاندان کے کتنے ملازمین کن شعبہ جات میں کام کرتے ہیں کنسورشیم ٹیم باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے۔

مقبول خبریں