لاہور: رشتہ دیکھنے کے بہانے گھر بلاکر 2 سگی بہنوں کا گینگ ریپ، ویڈیو بناکرخاموش رہنے کی دھمکی

ملزمان نے نشہ آورچیز پلاکر بیٹیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا،ویڈیو بناکرخاموش رہنے کی دھمکی دی، ایف آئی آر کا متن


ویب ڈیسک February 16, 2026

لاہور میں گینگ ریپ کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جب کہ جنوبی چھاونی کے علاقہ میں دو سگی بہنوں کو تین ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس نے لڑکیوں کی والدہ کے بیان پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، مقدمہ مدعیہ کے بیان کے مطابق ملزمان رشتے دیکھنے کا بہانہ بنا کر دونوں بہنوں کو گھر سے لے کر گئے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان جان محمد، بلال اور خرم نے نشہ آور چیز پلا کر بیٹیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور زیادتی کی ویڈیو بنا کر خاموش رہنے کی دھمکی دی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

مقبول خبریں