ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 29 ویں میچ میں انگلینڈ نے اٹلی کو 24 رنز سے شکست دے دی۔
ایڈنز گارڈنز میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں اٹلی کی ٹیم 203 رنز کے تعاقب میں 178 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
اٹلی کی جانب سے بین میننتی 25 گیندوں پر 60 رنز کی دھواں دار باری کھیل کر نمایاں رہے۔گرانٹ اسٹورٹ 45، جسٹن موسکا 43، جسپریت سنگھ 12، کپتان ہیری میننتی 12، مارکس کیمپوپیانو 2 جبکہ اینتھونی موسکا، جے جے اسمٹس، گیان-پیئرو میڈ اور علی حسن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیمی اوورٹن اور سیم کرن نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جوفرا آرچر نے 2 اور عادل راشد اور وِل جیکس نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی طرف سے ول جیکس 53 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، ٹوم بینٹن 30، فل سالٹ 28، سیم کرن نے 25 رنز اسکور کیے۔
اٹلی کے گرانٹ اسٹیورٹ اور کریشن کالوگاماج نے 2، 2 وکٹیں، جے جے اسمٹس، علی حسن اور بین مینانتی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔