گاڑیوں کے 200 سے زائد پینل الیکٹرونک پارٹس چوری کرنے والا کار سوار گروہ پکڑا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کیماڑی ماڑی پور پولیس کی خفیہ اطلاع پر اہم ٹارگیٹڈ کارروائی کی گئی۔ پینل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گروہ گرفتار ہوا۔
ملزمان سے اسلحہ اور زیر استعمال کار بھی برآمد کرلی گئی، ملزمان گھروں کے باہر کھڑی قیمتی گاڑیوں کے الیکٹرونک پارٹس چوری کرتے تھے۔
ملزمان گلشن، ڈفینس، بہادرآباد، ناظم آباد سمیت مختلف پوش علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے۔گرفتار ملزمان سے 200 سے زائد الیکٹرونک پارٹس چوری کرنے کا انکشاف ہوا۔
ملزمان چوری کیئے جانے والے الیکٹرونک پارٹس حب چوکی پر فروخت کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان کی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر آویزاں ہوچکی ہیں۔ ملزمان چوری کی وارداتوں میں کرائے کی کار کا استعمال کرتے تھے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت زوہیب اور حسن کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم زوہیب پر 9 سے زائد ڈکیتی، چوری اور اسلحے کے مقدمات درج ہیں۔ گرفتار افغانی ملزم حسن کا بھی مجرمانہ ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔
کراچی: گرفتار ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے، ایس ایس پی کیماڑی امجد احمد شیخ
کراچی: ملزمان کے خلاف تھانہ ماڑی پور میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، امجد احمد شیخ