کراچی میں پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ سے راہ گیر سمیت 2 افراد جاں بحق

مقتولین کی شناخت 30 سالہ طلحہٰ شاہ اور 22 سالہ شاہ روم کے نام سے کی گئی


ویب ڈیسک February 17, 2026
فوٹو فائل

کراچی: ملیر کینٹ کے علاقے بھٹائی آباد پی آئی اے سوسائٹی گیٹ نمبر 3 کے قریب فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کر کے مقتولین کی لاشوں کو چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے جناح اسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق مقتولین کی شناخت 30 سالہ طلحہٰ شاہ اور 22 سالہ شاہ روم کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او ملیر کینٹ آغا رشید نے بتایا کہ واقعہ پلاٹ کے تنازعہ پر پیش آیا ہے جس میں جاں بحق ہونے والا نوجوان شاروم راہگیر تھا جو کہ فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوا ہے جبکہ پلاٹ کے تنازعے کے حوالے سے شارع فیصل تھانے میں بھی ایک مقدمہ درج ہے۔

اہلخانہ کے مطابق شارون مسیح نانی کے گھر سے واپس آیا تھا اور گھر کے قریب دودھ لینے نکلا تھا کہ اچانک فائرنگ کی زد میں آ گیا۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ شارون قریبی انگلش میڈیم اسکول میں آٹھویں جماعت کا طالبعلم تھا اور دو بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔ واقعے کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کیے ہیں اور حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

مقبول خبریں