امریکا میں 22 برس سے ایک ہی نمبر سے لاٹری کھیلنے والے شخص نے بالآخر لاکھوں ڈالر کا انعام جیت لیا۔
امریکی ریاست اوہائیو کے شہر ایکرون سے تعلق رکھنے والے شخص (جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا) نے بتایا کہ وہ گزشتہ 22 برس سے ایک ہی چھ ہندسوں کا سیٹ (6-8-16-20-26-45) لاٹری کے لیے استعمال کر رہے تھے۔ اس دوران ان کے چھوٹے چھوٹے انعامات نکلے لیکن وہ یہ ہندسے استعمال کرتے رہے۔
شہری نے 4 فروری کی قرعہ اندازی کے لیے اس نمبر کا جو ٹکٹ خریدا اس نے بالآخر 35 لاکھ ڈالر کا انعام دلوا دیا۔
شہری نے مزید کہا کہ قرعہ اندازی میں انہوں نے اپنے نمبروں کو فوراً پہچان لیا تھا۔