اسلام آباد کے سیکٹر جی 16 کے ایک گھر میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کی اطلاع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپہ مار کر متعدد ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکٹر جی 16 کے گھر میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔
چھاپے کے دوران گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث متعدد ملزمان حراست میں لے لیا گیا جبکہ گھر کے تہہ خانے میں گرودوں کی پیوندکاری کے متعدد مریض موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق گھر میں مریضوں کی پیوندکاری کرنے والے ڈاکٹرز اور عملے کو حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایک مریضہ نے بتایا کہ یہاں پر میرے خراب گردوں کو نکال کر نیا گردہ ڈالا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ متعدد مریض گھر کے تہہ خانے میں بدستور موجود ہیں جبکہ پولیس نے مکان کو گھیرے میں لیا گیا ہے اور مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔