مریم نواز کی مری جاتے ہوئے چائے کے ڈھابے پر چائے بنانے کی ویڈیو وائرل

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز نے گاڑی سے اتر کر ہوٹل کے کچن میں خود چائے بنائی


ویب ڈیسک February 17, 2026

 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز مری ایکسپریس وے پر چائے کے ڈھابے پر رکیں اور چائے پی جس کی  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز نے گاڑی سے اتر کر ہوٹل کے کچن میں خود چائے بنائی۔

مریم نواز براستہ ایکسپریس وے مری پہنچیں جہاں وہ باغ شہیداں کشمیر پوائنٹ پراپنی رہائش گاہ میں قیام کریں گی۔

رپورٹ کے مطابق صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) نوازشریف بھی مری کشمیر پوائنٹ پر اپنی رہائش گاہ میں موجود ہیں۔

اجلاس میں مریم نوازشریف نے مری ڈیولپمنٹ پلان پر پیشرفت کا جائزہ لیا  اور انہیں مری مال روڈ آپریشن اورگلاس ٹرین پروجیکٹ پربھی بریفنگ دی جائےگی۔

 

مقبول خبریں