لاہور میں صبح سویرے گھر میں شیر کے گھسنے کی اطلاع نے ریسکیو 1122 اور وائلڈلائف کی دوڑیں لگوا دیں۔
تفصیلات کے مطابق غازی روڈ پر شہری نے ایمرجنسی نمبر پر گھر میں شیر گھسنے کی اطلاع دی۔ وائلڈلائف رینجر، پولیس اور ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچا تاہم دو سے تین گھنٹے تلاش کے باوجد شیر کی موجودگی کے کوئی شواہد نہ ملے۔
شہری کے مطابق آوارہ کتوں کا ایک گروہ ان کے گھرمیں داخل ہوا۔ کتے گھرکی دوسری منزل کی بالکونی پر چلے گئے۔ تاہم کتوں کے غرانے کی آوازیں سن کا شہری کو شک ہوا کہ یہ شیر ہے۔
مقامی محلہ داروں نے بھی شیر کا ہی شبہ ظاہر کیا۔ تلاش کرنے پر وہاں کتے پائے گئے۔
ریسکیو 1122 اور وائلڈلائف ٹیمیں واپس لوٹ گئیں۔