ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 33 ویں میچ میں نیپال نے اسکاٹ لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں نیپال نے 171 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 20 اوور میں پورا کیا۔
نیپال کی جانب سے دِپندرا سنگھ آئری دھواں دار 50 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ کوشل بھرتل 43، آصف شیخ 33 اور کپتان روہت پاؤڈل 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
گلشن جھا 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اسکاٹ لینڈ کی جانب سے تینوں وکٹیں مائیکل لیسک نے لیں۔
اس سے قبل ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں جاری گروپ سی کے میچ میں نیپال کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز اسکور کیے۔
اسکاٹش بیٹر مائیکل جونز 71 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جارج میونسے 27، برینڈن مک میولن 25، کپتان رچی بیرنگٹن 10، ٹام بروس 5، میتھیو کراس 4 اور مائیکل لِیسک 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
مارک واٹ 10 اور اولیور ڈیوڈسن 1 کے انفرادی اسکور پر ناٹ آؤٹ پولین لوٹے۔
نیپال کی جانب سے سومپال کامی نے 3 اور نندن یادو نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ روہت پاؤڈیل اور کوشل بھرتل 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کر سکے۔