ایران ٹرمپ کی بعض ’ریڈ لائنز‘ پر بات چیت کیلئے تیار نہیں، نائب امریکی صدر کا انکشاف

جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے پُرعزم ہے


ویب ڈیسک February 18, 2026
امریکی نائب صدر کا بیان جاہلانہ اور نفرت آمیز ہے، چین

واشنگٹن: نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا کی اولین ترجیح یہ ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور بعض پہلوؤں سے تعمیری رہا ہے۔

اپنے بیان میں جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے پُرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بات چیت مثبت سمت میں آگے بڑھی ہے، تاہم ایران ابھی تک صدر ٹرمپ کی مقرر کردہ بعض ’ریڈ لائنز‘ پر بات کرنے کے لیے تیار نہیں۔

نائب صدر کا کہنا تھا کہ امریکا سفارتی عمل جاری رکھے گا، لیکن صدر ٹرمپ کے پاس یہ اختیار موجود ہے کہ وہ کسی بھی وقت یہ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ سفارتکاری اپنے اختتام کو پہنچ چکی ہے۔

جے ڈی وینس نے امید ظاہر کی کہ معاملات اس نہج تک نہیں پہنچیں گے اور مذاکرات کے ذریعے ہی حل تلاش کیا جائے گا۔ تاہم انہوں نے ان ریڈ لائنز کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

مقبول خبریں