ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت اور نیدرلینڈز کے میچ سے متعلق بڑی خبر!

نیدرلینڈز نے 194 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز اسکور کیے


ویب ڈیسک February 18, 2026
(تصویر: آئی سی سی)

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 36 ویں میچ میں بھارت نے نیدرلینڈز کو 17 رنز سے شکست دے دی۔

احمد آباد میں کھیلے گئے گروپ اے کے آخری میچ میں نیدرلینڈز نے 194 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز اسکور کیے۔

نیدر لینڈز کی جانب سے باس ڈی لیڈ 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ زیک لیون کیشے 26، مائیکل لیوٹ 24، کولِن ایکرمین 23، میکس او ڈاؤڈ 20، کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 15 اور آریان دت 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

نوح کروس 25 اور لوگن وین بِیک 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی نے 3 اور شیوم ڈوبے نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جسپریت بمراہ اور ہاردیک پانڈیا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز اسکور کیے۔

بھارت کی جانب سے شیوم ڈوبے 66 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان سوریا کمار یادو 34، تلک ورما 31، ہاردک پانڈیا 30، ایشان کشن 18جبکہ ابھیشیک شرما 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

رِنکو سنگھ 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے لوگن وین بِیک نے 3 اور آریان دت نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کائل کلین نے 1 وکٹ حاصل کی۔

مقبول خبریں