راولپنڈی میں افسوسناک ٹریفک حادثہ، تین بیٹیوں سمیت والدہ جاں بحق، ماموں زخمی

جاں بحق و زخمی افراد ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے کہ رانگ سائیڈ سے آتے تیز رفتار ڈمپر نے ٹکر دے ماری


ویب ڈیسک February 18, 2026
فوٹو: فائل

راولپنڈی کی تحصیل ٹیکسلا  کے علاقے باہتر روڈ پر برہما انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثہ،2 سے 5 سالہ تین بیٹیوں سمیت والدہ جاں بحق، ماموں زخمی ہوگیا جاں بحق و زخمی افراد ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے کہ رانگ سائیڈ سے آتے تیز رفتار ڈمپر نے ٹکر دے ماری ریسکیو 1122 نے زخمی و جان بحق ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

حکام کے مطابق  تحصیل ٹیکسلا کے علاقے جنگ باہتر روڈ پر برہما انٹرچینج کے قریب ڈمپر اور موٹر سائیکل کے درمیان افسوسناک ٹریفک حادثے کی اطلاع ملتے ہی  ریسکیو 1122کی دو ایمرجنسی گاڑیاں اور 6 سے زائد  ریسکیو و پیرامیڈیکس اہلکار  موقع پر پہنچے اور حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک ہی خاندان کے پانچ میں سے چار افراد جن مین تین بہنیں 2 سالہ  مریم اسد  ، 4  سالہ ثانیہ اسد  اور پانچ سالہ شیمہ اسد اور  ان کی والدہ  34 سالہ رمیم بی بی  موقع پر دم توڑ گیں جبکہ 28سالہ ماموں عبد الرحمان  جو موٹر سائیکل چلا رہا تھا شدید زخمی ہوا۔

زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے اسپتال منتقل کردیا جبکہ جاں بحق افراد کی میتوں کو بھی  ضروری قانونی کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا، ترجمان  ریسکیو 1222 راولپنڈی عثمان گجر کا کہناتھاکہ ابتدائی شواہد کے مطابق حادثہ بظاہر ڈمپر ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی انجینئر صبغت اللہ نے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دوران ڈرائیونگ رفتار کو قابو میں رکھیں، ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا لازمی استعمال کریں اور بھاری گاڑیوں کے قریب غیر ضروری اوور ٹیکنگ سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے۔

مقبول خبریں