قومی کپتان اور ہیڈ کوچ کے درمیان تکرار، سلمان علی آغا نے غصے میں بوتل زمین پر پھینک دی

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کپتان سلمان علی آغا کو سمجھانے کی کوشش کرتے نظر آئے


ویب ڈیسک February 19, 2026

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں نمیبیا کے خلاف میچ کے دوران  ڈگ آؤٹ میں کپتان سلمان علی آغا غصے میں آ گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں کپتان اور ہیڈکوچ کے درمیان تکرار ہوئی، ویڈیو میں کپتان سلمان علی آغا کو زمین پر بوتل پھینکتے دیکھا گیا جبکہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن انہیں سمجھانے کی کوشش کرتے نظر آئے۔

اس معاملے پر بات کرتے ہوئے سابق پاکستانی وکٹ کیپر کامران اکمل نے کہا کہ سلمان علی آغا اپنی وکٹ پر آؤٹ ہونے کے بعد افسردہ تھے اور کوچ ان سے بات کر رہے تھے۔

فاسٹ باؤلر باسط علی نے بھی وضاحت کی کہ یہ تبادلۂ خیال کپتان کے آؤٹ ہونے کے بعد ہو رہا تھا اور سلمان علی آغا کوچ کی بات غور سے سن رہے تھے۔

یہ واقعہ ٹیم کی جذباتی کیفیت اور کپتان کی قیادت کے دباؤ کو نمایاں کرتا ہےجو میچ کے دوران ٹیم پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی، اس کے بعد پھر سے یہ سوال اٹھنے لگا کہ کیا پاکستان کرکٹ میں کچھ بڑا ہونے والا ہے۔

پاکستان کرکٹ میں گزشتہ چند سالوں میں کئی ایسے واقعات پیش آئے ہیں جب کوچ نے اپنی مدت کار کے دوران ہی اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہو اور  اس کی وجہ کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کے ساتھ تنازعات ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے نمیبیا کو 102 رنز سے ہرا کر ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں جگہ بنالی ہے۔

 

مقبول خبریں