کیلیفورنیا میں ہولناک حادثہ، برفانی تودہ گرنے سے 8 سیاح زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے

واقعے کے بعد علاقے میں مزید تقریباً تین فٹ برف پڑ چکی ہے جس سے خطرات میں اضافہ ہو گیا ہے


ویب ڈیسک February 19, 2026

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں برفانی تودہ گرنے کے باعث 8 سیاح ہلاک جبکہ ایک لاپتا ہو گیا۔ حادثہ لیک ٹاہو کے علاقے میں پیش آیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیواڈا کاؤنٹی کے شیرف شانن مون نے بتایا کہ سیاح برفانی تودے کی زد میں آ گئے تھے۔ ریسکیو ٹیموں نے 6 افراد کو بحفاظت نکال لیا ہے جبکہ دیگر متاثرین کی تلاش جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ شمالی کیلیفورنیا کے سی ایرا نیواڈا پہاڑی سلسلے میں پیش آیا، جہاں شدید برفباری اور خراب موسمی حالات کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں اب بھی برف کے نیچے دبی ہوئی ہیں اور خراب موسم کے باعث انہیں فوری طور پر نکالنا ممکن نہیں۔

واقعے کے بعد علاقے میں مزید تقریباً تین فٹ برف پڑ چکی ہے، جس سے خطرات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

انتظامیہ نے شہریوں اور سیاحوں کو خبردار کیا ہے کہ علاقے میں اب بھی برفانی تودہ گرنے کا خطرہ موجود ہے اور غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے۔

مقبول خبریں