لائیو سیشن میں چند سیکنڈز کی غلطی، بیوٹی انفلوئنسر کے ڈیڑھ لاکھ فالوورز کم ہوگئے

صرف چار سیکنڈ کی یہ ویڈیو چند گھنٹوں میں وائرل ہوگئی اور مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے شیئر کی جاتی رہی


ویب ڈیسک February 19, 2026

چین میں ایک خاتون سوشل میڈیا انفلوئنسر کو لائیو اسٹریمنگ کے دوران بیوٹی فلٹر ہٹ جانے پر بھاری نقصان اٹھانا پڑ گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق خاتون لائیو سیشن کے دوران مداحوں سے گفتگو کر رہی تھیں کہ اچانک ان کے چہرے سے بیوٹی فلٹر ہٹ گیا۔

چند سیکنڈز کی اس ویڈیو میں ان کی اصل شکل نمایاں ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔

رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد تقریباً ڈیڑھ لاکھ (1.5 لاکھ) فالوورز نے انہیں ان فالو کر دیا۔ صرف چار سیکنڈ کی یہ ویڈیو چند گھنٹوں میں وائرل ہوگئی اور مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے شیئر کی جاتی رہی۔

چین میں لائیو اسٹریمنگ کا رجحان خاصا مقبول ہے، جہاں انفلوئنسرز براہِ راست اپنے مداحوں کے سوالات کے جواب دیتے اور مختلف مصنوعات یا موضوعات پر گفتگو کرتے ہیں۔ بیوٹی فلٹرز کا استعمال بھی سوشل میڈیا کلچر کا عام حصہ بن چکا ہے۔

یہ واقعہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر فلٹرز کے استعمال اور اصل و مجازی شخصیت کے فرق پر بحث کا سبب بن گیا ہے۔

مقبول خبریں