ایپسٹین تنازع کے اثرات: بل گیٹس کی انڈیا اے آئی سمٹ سے اچانک دستبرداری

سمٹ میں اب فاؤنڈیشن کے افریقہ اور بھارت کے صدر انکور وورا خطاب کریں گے


ویب ڈیسک February 19, 2026

مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے نئی دہلی میں ہونے والی انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ سے اپنی خطاب کی شرکت منسوخ کر دی ہے۔

یہ اعلان ان کی فلاحی تنظیم گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے اُس وقت کیا گیا جب وہ سمٹ میں کلیدی خطاب کرنے والے تھے۔

فاؤنڈیشن کے بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ “غور و فکر” کے بعد کیا گیا تاکہ سمٹ کی ترجیحات پر توجہ برقرار رہے، تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

ان کی عدم شرکت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حال ہی میں امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری دستاویزات میں مرحوم جیفری ایپسٹین کے ساتھ ان کے روابط کا ذکر دوبارہ خبروں میں آیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں اور گیٹس کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں پائے گئے۔

سمٹ میں اب فاؤنڈیشن کے افریقہ اور بھارت کے صدر انکور وورا خطاب کریں گے۔ تنظیم نے واضح کیا ہے کہ وہ بھارت میں صحت، تعلیم اور ترقی کے شعبوں میں اپنے کام کے لیے پُرعزم ہے۔

پانچ روزہ اے آئی سمٹ میں 100 سے زائد ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم مودی اور فرانسیسی صدر میکرون نے بھی خطاب کیا اور مصنوعی ذہانت کو سب کے لیے قابلِ رسائی بنانے پر زور دیا۔

یہ سمٹ بھارت کو عالمی اے آئی مرکز کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کا حصہ قرار دی جا رہی ہے، تاہم ابتدائی دنوں میں انتظامی مسائل اور چند تنازعات بھی سامنے آئے۔

مقبول خبریں