ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلیا اور عمان کے میچ سے متعلق بڑی خبر!

آسٹریلیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عمان کی ٹیم17 ویں اوور میں 104 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی


ویب ڈیسک February 20, 2026

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 40 ویں میچ میں عمان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 105 رنز کا ہدف دے دیا۔

پالیکیلے میں جاری میچ میں آسٹریلیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عمان کی ٹیم17 ویں اوور میں 104 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

عمان کی جانب سے وسیم علی 32 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان جتندر سنگھ 17، حماد مرزا 16، کرن سوناولے 12، ونایک شکلا 9، شکیل احمد 3، محمد ندیم 2، جیتن رامنندی 1 اور عامر کلیم اور شفیق جان 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ گلین میکسویل اور زیویئر بارٹلیٹ نے 2، 2 جبکہ نیتھن ایلس اور مارکس اسٹوائنس نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

مقبول خبریں