آسٹریلیا کے شہر برسبین میں واقع یہودی عبادت خانے میں گاڑی گھُسا دینے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام تقریباً 7:15 بجے کے قریب 32 سالہ ایک آدمی نے اپنی کار ٹوئوٹا ہائی لکس کو برسبین سیناگوگ (یہودی عبادت خانے) کے دروازے سے ٹکرایا۔
خوش قسمتی سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے لیکن املاک کو نقصان پہنچا۔ پولیس نے جلد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف متعدد الزامات عائد کیے گئے ہیں جن میں ہتھیار یا گاڑی کا خطرناک استعمال، جان بوجھ کر نقصان پہنچانا اور سخت دہشت یا نفرت کی بنیاد پر جرم کا ارتکاب شامل ہیں۔
منشیات کے زیرِ اثر ہونے یا منشیات کے قبضے اور استعمال کے آلات رکھنے کے الزامات بھی شامل ہیں۔
ملزم کو آج 21 فروری 2026 کو برسبین میجسٹریٹس کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ کویئنزلینڈ کے وزیر اعلیٰ نے واقعے کو انتہائی پریشان کن قرار دیا اور کہا کہ یہ یہودی کمیونٹی کے لیے ذہنی دباؤ اور خوف کا باعث بن سکتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے اور وہ کمیونٹی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات بڑھا رہے ہیں۔