بقایاجات کی عدم ادائیگی پر بھارتی ایئر لائن کیلئے بنگلہ دیشی فضائی حدود بند

متبادل راستوں کی وجہ سے بھارتی پروازوں کا دورانیہ اور ایندھن کا استعمال بڑھ گیا


ویب ڈیسک February 21, 2026

بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری مسلسل تنزلی کا شکار ہے جبکہ نا اہل مودی کو دنیا بھر میں رسوائی اور سبکی کا سامنا ہے۔

بنگلہ دیشی جریدے  "ڈیلی سن " اوربھارتی جریدے "دی اکنامک ٹائمز" کے مطابق بقایا جات کی عدم ادائیگی پر بنگلہ دیش نے بھارتی نجی ایئر لائن  اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا۔

کولکتہ سے شمال مشرقی بھارتی شہروں جیسے گوہاٹی اور ایمفال کیلئےچلنے والی پروازیں طویل اور متبادل راستے اختیار کرنے پر مجبور ہیں۔

متبادل راستوں کی وجہ سے پرواز کا دورانیہ اور ایندھن کا استعمال بڑھ گیا جس سے ایئرلائن کے آپریشنل اخراجات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

اسپائس جیٹ گزشتہ چند مہینوں سے مالی مشکلات کا سامنا کر رہی ہے، کمپنی کے شیئرز میں بھی معمولی کمی دیکھی گئی جبکہ دسمبر 2025 کو ختم ہونے والے سہ ماہی مالیاتی رپورٹ میں ایئرلائن نے 269.27 کروڑ روپے کا نقصان ظاہر کیا۔

ماہرین کے مطابق بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان تعلقات سفارتی اختلافات سے بڑھ کر تنازعات کی شکل اختیار کر گئے ہیں۔

مقبول خبریں