پاکستانی ماڈل ماہ نور رحیم نے نامور اداکارہ ہانیہ عامر کی منافقت بے نقاب کردی۔
پاکستان کی نامور اداکارہ ہانیہ عامر کئی فلموں اور سپر ہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں جب کہ وہ سوشل میڈیا پر بھی اپنی موجودگی کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتی ہیں۔
ہانیہ عامر اقوام متحدہ کے لیے خواتین کی سفیر بھی ہیں، یہ اعزاز انہیں ان کے غیر معمولی اثر و رسوخ کی وجہ سے دیا گیا ہے۔
ہانیہ عامر کو یو این ویمن کی جانب سے نیشنل گڈ ول ایمبسڈر مقرر کیا گیا اور وہ اکثر خواتین کے مسائل پر آواز بلند کرتے دیکھی جاتی ہیں۔
تاہم، گزشتہ روز ماڈل ماہ نور رحیم نے پروڈیوسر عمر مختار کو آن لائن بے نقاب کیا تو ہانیہ کی ان کے ساتھ دوستی پر سوالات اٹھنے لگے۔
ماڈل ماہ نور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے کھل کر عمر مختار کے مبینہ طور پر لڑکیوں سے آن لائن نامناسب رویے کے بارے میں بات کی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ شادی شدہ ہونے کے باوجود خواتین سے گپ شپ کے لیے رابطہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اس دوران ماڈل نے نے اپنا ذاتی تجربہ بھی شیئر کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پروڈیسر نے جب ان سے رابطہ کیا تو وہ پہلے سے شادی شدہ تھے اور کئی دیگر خواتین بھی اس دعوے کی تصدیق کے لیے سامنے آئیں۔
اب ماہ نور رحیم نے ہانیہ عامر کی ’منافقت‘ بے نقاب کر دی ہے۔

انہوں نے ایک اور ریل پوسٹ کی اور تصدیق کی کہ وہ عمر مختار کے بارے میں بات کر رہی تھیں اور وہ اس بات پر حیران ہیں کہ ہانیہ عامر جیسی اسٹارسے ان کی دوستی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ کو ڈیجیٹل دنیا میں خواتین کی حمایت کرنی چاہیے اور آپ ایسے شخص کے دوست ہیں جو کم عمر خواتین کو نشانہ بناتا ہے اور آپ کو اقوام متحدہ کی جانب سے نیشنل گڈ ول ایمبسڈر مقرر کیا گیا ہے۔
ماڈل نے ہانیہ عامر سے سوال کیا کہ آپ ایسے شخص سے دوستی کرکے، کس طرح خواتین کے لیے محفوظ ڈیجیٹل ماحول کیسے بنا رہی ہیں، جو کم عمر لڑکیوں کو نشانہ بناتا ہے اور پھر آپ مختلف تقاریب میں خواتین کی عزت اور ان کے حقوق کی بات کس طرح کرلیتی ہیں؟

دوسری جانب، ویڈیو اپ لوڈ ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین بھی ہانیہ عامر پر تنقید کررہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ وہ لڑکی ہے جو فلسطین کی حمایت کرتی ہے اور پھر پیپسی کے اشتہارات کرتی ہے، یہ اس کی فیکنس دکھاتا ہے۔
ایک اور نے کہا کہ اس نے پہلے بھی اکھانو اور فیروز خان کی حمایت کی ہے جب کہ ایک اور صارف نے لکھا ہانیہ ایک خوبصورت چہرہ ہیں، ان کی ہائپ کبھی سمجھ نہیں آئی۔