پنجاب حکومت کا کارپوریٹ سیکٹر کے لیے بڑا فیصلہ

نوٹی فکیشن جاری، ایس ای سی پی کا عدالت اور صوبائی حکومت سے اظہار تشکر


ویب ڈیسک February 21, 2026
فوٹو: فائل

لاہور:

حکومت پنجاب نے کارپوریٹ سیکٹر کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے میں مرجرز کے نتیجے میں پراپرٹی ٹرانسفر پر اسٹامپ ڈیوٹی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

یہ نوٹیفکیشن لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ کے فیصلے کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عدالت اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) سے منظور شدہ مرجر اسکیمیں اسٹامپ ڈیوٹی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ کمپنیز ایکٹ کے تحت انضمام کی صورت میں پراپرٹی ٹرانسفر کو استثنا حاصل ہوگا اور انضمام کے نتیجے میں جائیداد کی منتقلی پر اسٹامپ ڈیوٹی عائد نہیں کی جائے گی۔

دوسری جانب ایس ای سی پی نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ ری اسٹرکچرنگ میں رکاوٹ دور ہونے پر ایس ای سی پی نے عدالت اور حکومتِ پنجاب کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

مقبول خبریں