خیبرپختونخوا کے ضلع دیرلوئر میں لاجبوک کے علاقے میں معمولی تکرار پر باپ نے فائرنگ کرکے ایک بیٹے کی جان لے لی۔
پولیس نے کہا کہ باپ نے کاشکوف سے فائرنگ کرکے اپنے بیٹے کو قتل کردیا، تکرار کرنے والا بیٹا بچ گیا جبکہ دوسرا بیٹا فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر خاتون بھی جاں بحق ہوگئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔