بھارت کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادو کا کہنا ہے کہ انہیں ان لوگوں کی فکر ہے جن کو ابھیشیک کی فارم کے لیے فکرمند ہیں۔
پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوگ ابھیشیک کی فارم کے لیے اتنے فکرمند کیوں ہیں۔ وہ ان ٹیمیوں سے متعلق سوچتے ہیں جن کے خلاف ابھیشیک کھیلیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جارح مزاج بلے باز نے ابھی تک ایک رن بھی اسکور نہیں کیا ہے اور جب وہ اسکور کرتے ہیں تو سب دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے۔
بھارتی کپتان نے کہا کہ ایسا ہوتا ہے، یہ ٹیم اسپورٹس ہے۔ اب یہ ٹیم کی ضرورت ہے کہ بلے باز اپنی شناخت کے ساتھ کھیلے اور وہ ایسا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو ٹھیک ہے، ہم وہاں کوور کرنے کے لیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس انہوں نے ٹیم کو کوور کیا، اب ہم ان کو کوور کریں گے۔