سُپر ایٹ مرحلے کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو 76 رنز سے شکست دے دی۔
احمد آباد میں کھیلے گئے ایونٹ کے 43 ویں میچ میں بھارتی ٹیم 188 رنزکے تعاقب میں 19 ویں اوور میں 111 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
بھارت کی جانب سے شیوم ڈوبے 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ہاردیک پانڈیا 18، کپتان سوریا کمار یادو 18، ابھیشیک شرما 15، واشنگٹن سندر 11، تلک ورما 1، ارشدیپ سنگھ 1، رنکو سنگھ 0، ایشان کشن 0 اور جسپریت بمراہ 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے مارکو جینسن نے 4، کیشور مہاراج نے 3، کوربن بوش نے 2 جبکہ ایڈن مارکرم نے 1وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز اسکور کیے۔
پروٹیز کی جانب سے ڈیوڈ ملر 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ڈیوالڈ بریوس 45، رائن رکلٹن 7، کوئنٹن ڈی کاک 6، کپتان ایڈن مارکرم 4 اور مارکو جینسن 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ٹرسٹن اسٹبز 44 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 3 اور ارشدیپ سنگھ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ورون چکرورتی اور شیوم ڈوبے 1، 1 وکٹ حاصل کر سکے۔