پشاور پولیس کی کارروائی، افغان تاجر کو اغوا کرنے والا گینگ گرفتار، مغوی بازیاب

اغوا کار گینگ سے حساس اداروں کے جعلی کارڈز، سیکیورٹی فورسز کی وردی، اسلحہ اور واردات میں استعمال ہوئی گاڑی برآمد


احتشام خان February 22, 2026

پشاور:

پشاور پولیس نے کپڑے کے افغان تاجر کو اغوا کرنے والے گینگ کو گرفتار کرکے مغوی تاجر کو بازیاب کرالیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کارروائی شہید گلفت حسین پولیس نے کی جس میں مغوی  تاجر نیاز ولی ولد یار محمد کو بازیاب کرایا گیا۔

اغوا کار گینگ سے حساس اداروں کے جعلی سروسز کارڈز، سیکیورٹی فورسز کی وردی، اسلحہ اور واردات میں استعمال ہوئی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی۔

گرفتار ملزمان میں افتخار ولد مقرب خان سکنہ ورسک روڈ، محمد عمر ولد خان سید سکنہ لنڈی کوتل ضلع خیبر اور فرمان اللہ ولد گل نبی سکنہ ضلع چارسدہ شامل ہیں۔ 

ملزمان اپنے آپ کو سیکیورٹی فورسز کے اہلکار ظاہر کرکے افغان شہریوں کو اغواء کرکے تاوان وصول کرتے تھے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف اغواء برائے تاوان، جعلسازی، دہشت گردی، راہزنی اور دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مقبول خبریں