کراچی میں موسم گرم رہے گا یا ہوائیں چلیں گی؟ آئندہ 3 دن کی پیشگوئی جاری

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے ہفتہ، اتوار اور پیر کے موسم سے متعلق تفصیلات بتا دیں


ویب ڈیسک March 14, 2026

کراچی:

محکمہ  موسمیات کی جانب سے کراچی میں آئندہ تین دن کے موسم سے متعلق پیش گوئی جاری کردی گئی ہے۔

ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق آنے والے 3 روز کے دوران بیشتر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے اور کم سے کم درجہ حرارت بھی 24 ڈگری تک ریکارڈ ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق دن کے پہلے پہر بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں اور بعدازاں سمندری علاقوں میں ہوائیں چلنے کی توقع ہے جب کہ صوبے کے دیگر علاقوں میں موسم عمومی طور پر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی ڈویژن کے لیے آنے والے 3 دنوں کی تفصیلات کے مطابق ہفتہ (14 مارچ) اور اتوار (15 مارچ) کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جبکہ پیر (16 مارچ) کو یہ 35 سے 37 ڈگری تک ریکارڈ ہو سکتا ہے۔

اسی طرح کم سے کم درجہ حرارت 22 سے 24 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ صبح کے وقت ہوا میں نمی زیادہ (70 سے 80 فیصد) اور شام کو 15 سے 35 فیصد کے درمیان رہ سکتی ہے۔

علاوہ ازیں ہوا کی سمت ابتدائی طور پر شمال مغربی ہوگی جو بعد میں مغربی اور جنوب مغربی ہواؤں میں تبدیل ہو جائے گی۔ محکمہ موسمیات نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ موسم کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

مقبول خبریں