کراچی سمیت ملک بھر میں بوہرہ برادری آج عید منا رہی ہے

نماز عید کے بعد ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں


ویب ڈیسک March 19, 2026

کراچی سمیت ملک بھر میں بوہرہ برادری آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔

عید الفطر کا بڑا اجتماع صدر طاہری مسجد میں ہوا، اس موقع پر طاہری مسجد کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

اس کے علاوہ پان منڈی، سولجر بازار، بلوچ کالونی اور حیدری میں بھی نمازِ عید کے اجتماعات منعقد ہوئے۔

نماز عید کے بعد ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد بوہرہ برادری کے افراد نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی۔

مقبول خبریں