حزب اللہ کا اسرائیل پر حملہ؛ خاتون ہلاک اور 4 شہری زخمی

حزب اللہ نے 2 مارچ سے اسرائیل میں راکٹ حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے


ویب ڈیسک March 24, 2026
حزب اللہ کے اسرائیلی چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اہلکار شدید زخمی

حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں میزائل داغا جس سے ایک 30 سالہ خاتون ہلاک جب کہ دیگر 4 شہری شدید زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق رواں ماہ شروع ہونے والی ایران جنگ کے دوران یہ اسرائیل میں پہلی ہلاکت ہے جس میں کوئی شہری جان سے گیا۔

اسرائیلی ایمرجنسی سروسز نے بتایا کہ حزب اللہ کا میزائل اپر گیلیلی کے علاقے میں گرا۔ امکان ہے کہ میزائل کو فضا میں تباہ کیا گیا اور اس کے ٹکڑے لگنے سے خاتون ہلاک ہوئیں۔

یاد رہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان حالیہ جھڑپوں کا آغاز 2 مارچ کو ہوا تھا جب حزب اللہ نے اسرائیل پر راکٹوں کی بارش کی تھی۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ روزانہ اوسطاً نوّے سے ایک سو دس راکٹس اور دیگر گولہ بارود فائر کر رہی ہے جن میں سے بڑی تعداد جنوبی لبنان میں موجود اسرائیلی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

ادھر ایک علیحدہ واقعے میں اپر گیلیلی ہی کے علاقے میں ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں دو افراد معمولی زخمی ہوئے، جنہیں شیل کے ٹکڑوں سے چوٹیں آئیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ واقعات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے اور اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان تصادم کے پھیلنے کا خطرہ بدستور موجود ہے۔

مقبول خبریں