صدرِ مملکت سے وزیرِ اعظم کی اہم ملاقات، مجموعی سیاسی، سیکیورٹی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ایوان صدر میں ملاقات کی


ویب ڈیسک March 30, 2026

صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اہم ملاقات، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، سکیورٹی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ایوان صدر میں ملاقات کی، ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں قومی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا جبکہ خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال اور اس کے پاکستان پر ممکنہ اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

شرکا نے ملک کو درپیش معاشی، توانائی اور سکیورٹی چیلنجز پر مشاورت کی اور ان سے نمٹنے کے لیے جامع حکمتِ عملی پر اتفاق کیا۔ملاقات میں قومی سطح پر مربوط حکمتِ عملی اختیار کی جائے ادارہ جاتی سطح پر آہنگی کو یقینی بنانے پرزور دیا۔