سیزن ختم ہونے پر پنجاب بھر میں مرغابی کے شکارپرپابندی عائد

بریڈنگ سیزن شروع ہونے کے باعث شکار پر پابندی لگائی گئی ہے، ترجمان


ویب ڈیسک March 30, 2026

لاہور:

پنجاب میں مرغابی کے شکار کا سیزن ختم ہوگیا، وائلڈ لائف رینجرز نے صوبہ بھر میں شکار پر پابندی عائد کردی۔

ترجمان کے مطابق بریڈنگ سیزن شروع ہونے کے باعث یہ پابندی لگائی گئی ہے۔ وائلڈ لائف حکام نے یکم اکتوبر 2025 سے 31 مارچ 2026 تک مرغابی کے شکار کے سیزن کا اعلان کیا تھا، جس کے دوران صرف ہفتہ اور اتوار کو شکار کی اجازت تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیزن ختم ہونے کے بعد اب مرغابی کا شکار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔