چاغی: ایران میں امریکی حملے میں جاں بحق پاکستانی شخص کی لاش تفتان انتظامیہ کے حوالے کر دی گئی

یاسر خان ولد اقبال شاہ ایران کے شہر بندرعباس میں امریکی حملے میں جاں بحق ہو گئے تھے


ویب ڈیسک March 31, 2026

چاغی: ایران میں امریکی حملے میں جاں بحق پاکستانی شخص کی لاش تفتان انتظامیہ کے حوالے کر دی گئی۔

یاسر خان ولد اقبال شاہ ایران کے شہر بندرعباس میں امریکی حملے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔

پولیس ذرائع نے کہا کہ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش پاکستانی حکام نے ورثاء کے حوالے کر دی، یاسر خان 10 اکتوبر کو کراچی سے بذریعہ ہوائی جہاز ایران گئے تھے۔

وہ ایران کے شہر بندرعباس میں ایک شپ پر کام کے دوران امریکی حملے میں شہید ہوئے تھے۔